رحیم یار خان : ( دنیا نیوز ) رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن تین روز سے جاری ہے ، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں ۔
کچہ روجھان میں فائرنگ کے تبادلے میں ماچھی گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک ہو ئے ، آپریشن میں اب تک تین ڈاکو ہلاک جبکہ چھ کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانے جلا کر سینکڑوں ایکڑ رقبہ خالی کرا لیا ہے۔
آپریشن کی قیادت انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) جنوبی پنجاب کررہے ہیں اور سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں انٹیلی جنس اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے ۔