گوجرانوالہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر ہلاک ہو گیا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے راہگیر ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جھگڑا پراپرٹی کے تنازعہ پر عدنان اور شاہد گروپ میں ہوا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔