گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) کچرا پھینکنے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور 2 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔
تھانہ صدر کے علاقے میں کچرا پھینکنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں فیضان موقع پر جاں بحق ہو گیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتول فیضان کا کچرا پھینکنے کی وجہ سے ملزمان شہزاد اور سلیمان وغیرہ کے ساتھ جھگڑا ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔