بچہ نوجوان کی جیب سے آئی فون 14 پرو چرا کر فرار ہوگیا

Published On 12 March,2023 07:20 pm

دینہ: (دنیا نیوز) علاقے میں موبائل چور بچہ گینگ متحرک ہے جہاں دوران واردات ایک بچہ نوجوان کی جیب سے آئی فون 14 پرو موبائل چرا کر رفو چکر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ناشتے کا سامان خریدنے کے دوران بچے نے چپکے سے ناروے پلٹ نوجوان کی جیب سے آئی فون 14 پرو نکال لیا اور بھاگ گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو نوجوان کی کی جیب سے موبائل نکال کر رفو چکر ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، متاثرہ نوجوان نے واقعہ سے متعلق قانونی کارروائی کیلئے سٹی چوکی میں درخواست دے دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے واقعہ میں ملوث بچے کی شناخت کا عمل جاری ہے، جلد اس گینگ کو گرفتار کر لیں گے۔