کراچی : یاسین آباد میں مبینہ ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

Published On 24 February,2023 04:10 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے یاسین آباد میں مبینہ ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق ملزم شہری سے لوٹ مار کررہا تھا جس پر شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مبینہ ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے قبضہ سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔