کراچی : ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مزاحمت پرایک شخص قتل، 2 خواتین زخمی

Published On 23 February,2023 10:40 am

کراچی: (ویب ڈیسک ) کراچی میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں مزاحمت پر ایک شخص قتل جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں ۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹی زخمی ہوگئیں ، خواتین نے موبائل فون سڑک پر پھینکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین زخمی ہوگئیں۔

دوسری جانب ایک اور واقعہ ماڑی پور کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ۔