دوکاندار نے لوٹنے کی کوشش پر فائرنگ کر دی، ایک ڈاکو ہلاک

Published On 23 February,2023 11:46 pm

ملتان: (دنیا نیوز) مل پھاٹک کے قریب دوران ڈکیتی دوکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

3 نامعلوم ڈاکو دوکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی اس دوران دوکاندار نے موقع پاکر ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی، تھانہ مظفر آباد کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔