کراچی : لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان قتل

Published On 24 February,2023 04:03 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے بنارس پٹھان کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان قتل ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق واقعہ رقم کے لین دین کے دوران لڑائی جھگڑے پر پیش آیا، مقتول آصف نے سرفراز نامی نوجوان سے رقم لینا تھی، آصف کو ملزم سرفراز نے اپنے گھر بلایا اور جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزم سرفراز فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔