وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

Published On 21 February,2023 03:49 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) کسان اڈا کے قریب وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی لاش کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر اٹک میں جی ٹی روڈ پر گوندل سٹاپ کے قریب پشاور جانے والی 2 ہائی ایس میں تصادم ہو گیا جس میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کردیا، زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک تھی جنہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔