کراچی : تقریب کے دوران فائرنگ، 4 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 18 February,2023 05:01 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت غفور، صابر، حسین اور عظمت کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ تقریب کے دوران جھگڑے کے باعث پیش آیا جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔