راہزنی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

Published On 17 February,2023 11:57 pm

پشاور: (دنیا نیوز) راہزنی کی واردارت کے دوران فائرنگ سے ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھانہ ماڑی میں پیش آیا، واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، پولیس نے ہلاک مبینہ راہزن کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مبینہ راہزن کی شناخت کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔