کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، آن لائن اسلحہ فروخت کرنیوالے 2 ملزم گرفتار

Published On 17 February,2023 11:26 am

کراچی : (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کراچی کے علاقے پیر آباد میں کارروائی کے دوران اسلحے کی فروخت میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلیے ۔

سی ٹی ڈی کراچی حکام کے مطابق ملزمان فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں، ملزمان میں نذر شاہ ، محمد شاہد شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان نے فیس بک پر فاٹا آرم آفریدی بھائی برانڈ کے نام سے پیج بنایا ہوا ہے، پسندیدہ اسلحہ کی قیمت کا تعین فیس بک پیج پر ہی کیا جاتا ہے، ملزمان اسلحہ ڈیلیوری سے قبل دس فیصد رقم آن لائن وصول کرتے ہیں  اور اسلحہ تین سے چار روز میں ملک کے کسی بھی حصے میں ڈیلیور کردیا جاتا ۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان اسلحہ کی ڈیلیوری بس کے ذریعے کرتے تھے ، گرفتار ملزمان سے دو ٹی ٹی اور ایک نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلیا گیا ۔