جہلم : دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

Published On 18 February,2023 04:37 am

جہلم : ( دنیا نیوز ) سوہاوہ میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، تین شدید زخمی افراد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

جہلم پولیس کے مطابق جہپم، پختون گروپوں کے درمیان تندور کے سامنے تندور لگانے پر جھگڑا ہوا ، جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پولیس نے بتایا کہ پولیس تھانہ سوہاوہ اور ایلیٹ فورس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درجنوں افراد ہسپتال کے باہرجمع ہیں جبکہ جہلم پولیس نے مزید نفری طلب کر لی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ایلیٹ فورس تیار ہے۔