بہاولپور: (دنیا نیوز) یزمان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکوؤں نے پولیس کا سامنا ہونے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے مبینہ طور پر اپنی ہی دو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت اشفاق اور امتیاز عرف امتیازی کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان پولیس کو ڈکیتی اور قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ڈاکوؤں کو رکنے کا کہا تو انہوں نے چلتی کار پر فائرنگ کر دی، ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر ان کے 2 ساتھی ہلاک ہوگئے، ڈی پی او بہاولپور نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔