محنت کش کے گھر کو آگ لگ گئی، 2 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

Published On 14 February,2023 02:47 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) اوباڑو کے نواحی علاقے میں محنت کش کے گھر کو آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 2 سالہ بچہ جھلس کر دم توڑ گیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق محنت کش جنید ملک کے گھر اچانک چولہے کی چنگاری سے آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، بعدازاں فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔