شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل، بھائی کو زخمی کر دیا

Published On 14 February,2023 10:28 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سندھ کے شہر لاڑکانہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، فائرنگ سے ملزم کا بھائی بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھینس کالونی کے علاقے میں پیش آیا جس میں دربان علی لہر نامی ملزم اپنی بیوی کونج اور بھائی عرفان علی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، واقعے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔