کراچی : شاہراہ نور جہاں پر فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص جاں بحق

Published On 14 February,2023 03:56 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہراہ نورجہاں پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اور ملزمان نے نوجوان کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا جبکہ مقتول کو تین گولیاں ماری گئی ہیں۔