اے این ایف کی کارروائیاں ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،5 ملزم گرفتار

Published On 26 January,2023 10:08 am

اسلام آباد : (دنیا نیوز ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ 5ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔

اے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر GF 771 سے بحرین جانے والے مُلزم کے پیٹ سے 71 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ، نارووال کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔

ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے برہان انٹر چینج کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کرلی ، 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 55 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ چمن میں کارروائی کرتے ہوئے 824 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا ۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔