اوکاڑہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

Published On 25 January,2023 09:09 am

اوکاڑہ : (دنیا نیوز) تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود نواحی گاؤں بونگی سائبہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ایک شخص کی جان لے گئی ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا تاہم  فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے ۔