کراچی :(ویب ڈیسک ) کراچی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ایئرپورٹ سے سونا اور غیرملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، ایک ملزم کوگرفتار کرلیاگیا ۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی سے بنکاک جانے والے مسافر سے 1 لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالر، 31 ہزار کینیڈین ڈالر اور 50 گرام سونا برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق مسافر راحیل نے تمام نقدی اور سونا اپنے بیگ میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران نقدی اور سونا برآمد کر لیا ، نقدی اور سونے کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔