ساہیوال:گھریلو ناچاکی پر داماد کی فائرنگ سے ساس جاں بحق

Published On 04 January,2023 10:37 pm

ساہیوال: (دنیا نیوز) داماد نے ساتھی کیساتھ ملک کر فائرنگ کرکے ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساہیوال کے تھانہ کمیر کے علاقے اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں بیوی کو منانے سسرال آئے شخص نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے ساس کو قتل کردیا جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بابر اپنی ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا تھا،جاں بحق ہونیوالی خالدہ بی بی کی لاش جبکہ زخمی ہونیوالی سمیرا بی بی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ساتھی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔