شکارپور: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

Published On 30 December,2022 11:03 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) سندھ کے شہر شکاپور میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھی جس دوران ڈاکو حملہ آور ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی شکاپور کے مطابق ہلاک ملزم سے رائفل برآمد کر لی گئی جبکہ سرچنگ کا عمل جاری، ہلاک ملزم اغوا برائے تاوان کی متعدد واردتواں میں ملوث تھا۔