صوابی: (ویب ڈیسک) کتا بھونکنے کا غصہ، چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے اس کا بڑا بھائی اور بھابھی ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ صوابی کے علاقے ٹوپی میں پیش آیا جہاں بڑے بھائی شوکت نے گھر میں کتا پال رکھا تھا، کتے کے بھونکنے پر شوکت کے چھوٹے بھائی کو غصہ آیا اور اس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی شوکت اور اس کی اہلیہ کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔