پتوکی: ( دنیا نیوز ) نیشنل ہائی وے جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
پتوکی پولیس کے مطابق وسیم شہزاد نامی کانسٹیبل لاہور انویسٹی گیشن برانچ میں تعینات تھا جو ڈیوٹی سے موٹر سائیکل پر پتوکی اپنے گھر آ رہا تھا، 2 موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کر کے فائرنگ کی، سینے پر فائر لگنے سے پولیس ملازم وسیم شہزاد شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا، کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق وسیم شہزاد پتوکی کے نواحی گاؤں جاگو والا چک نمبر 4 کا رہائشی تھا، پتوکی تھانہ صدر پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین کی ٹیموں کو طلب کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے بھر کی ناکہ بندی کروا دی ہے۔