نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ملک دشمن عناصر کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ عمر خان کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے قریب جی ٹی روڈ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جس کے باعث 3 اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل منظور، کانسٹیبل امان اللہ اور ڈرائیور ایاز خان شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کےمطابق پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب ان پر شدت پسندوں نےفائرنگ کی۔ بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔