کراچی: دہشتگردوں کی 3 وارداتیں، ملزمان کہاں فرار ہوئے؟ سراغ لگا لیا گیا

Published On 10 October,2022 04:34 pm

کراچی: (شعیب بخاری سے) شہر قائد میں دہشتگردی کی 3 بڑی وارداتوں کے بعد ملزمان کہاں فرار ہوئے؟ تحقیقاتی اداروں نےسراغ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کلینک حملے میں ملوث دہشت گرد لانڈھی کی جانب فرار ہوا، کورنگی فائر اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشتگرد بھی لانڈھی فرار ہوئے، کوہی گوٹھ رینجرز حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شاہ لطیف ٹاؤن بھاگے۔

اس حوالے سے  مزید بتایا گیا کہ لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن، ملیر کے علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی، حساس ادارے نے چینی کلینک حملے کی جیو فینسنگ مکمل کرلی۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کو کورنگی فائر اسٹیشن، 28 ستمبر کو صدرمیں چینی کلینک پر حملہ ہوا، 5 اکتوبر کو دہشتگردوں نے کوہی گوٹھ میں رینجرز پر حملہ کیا تھا۔