کراچی: فائرنگ سے رینجرز اہلکار زخمی، ملزمان کی تصویر سامنے آگئی

Published On 05 October,2022 06:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ملیر کوئی گوٹھ میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار زخمی ہونے کا واقعہ کے بعد تفتیشی ٹیم نے مختلف پوائنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل شدہ ملزمان کی تصویر دنیا نیوز نے حاصل کرلی، موٹر سائیکل سوار مبینہ ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، موٹر سائیکل سوار ملزمان کا گینگ علاقہ میں واردات کر رہا تھا۔

رینجرز اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوئے ملزمان کا گروپ کچھ مقامات پر 4 موٹر سائیکلوں پر کارروائیاں کرتا رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کی ٹیموں کی جانب سے کیس پر کام جاری ہے۔