شیخوپورہ میں سوتے ہوئے 8 افراد تیز دھار آلے کے وار سے قتل

Published On 08 October,2022 08:44 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں 8 افراد کو مختلف مقامات پر تیز دھار آلے کے وار کر کے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے۔

قتل ہونے والوں میں اسد، فیصل، شیروز، دلاور اور اسد شامل ہیں، تمام افراد گلیوں یا ڈیروں پر سوئے ہوئے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے کہا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔