کراچی: دندناتے مسلح ملزمان نے ایک اور شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 04 October,2022 04:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں دندناتے مسلح ملزمان نے ایک اور شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نیو کراچی ایوب گوٹھ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہری زبیر کو قتل کردیا، لواحقین کے مطابق مقتول زبیر علی الصبح نوکری سے نائٹ ڈیوٹی کرکے واپس آرہا تھا، گھر کے قریب پہنچا تو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔

مقتول بچوں کو سسرالیوں کے گھر سے واپس لینے جارہا تھا، راستے میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نااہلی چھپانے کے لئے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتی رہی، تاہم رواں سال 75 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔