سوات میں سکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق، 2 طالبعلم زخمی

Published On 10 October,2022 12:33 pm

سوات: (دنیا نیوز) سوات میں سکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور 2 طالبعلم زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارباغ کے علاقے گلی باغ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے سکول وین پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق سکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور 2 طالبعلم زخمی ہوئے ہیں، زخمی طالبعلموں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس نے کہا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے۔