اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ اور پاک فوج کے خلاف مہم چلانے کے معاملہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ڈائریکٹر سائبر کرائم نے ڈی جی ایف آئی اے کو بریفنگ دی، سائبر کرائم ونگ نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں ملزمان پاک آرمی اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا ہر مہم چلا رہے تھے، ایک ملزم کو لاہور جبکہ دوسرے کو ملتان سے گرفتار کیا گیا ہے، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
اب تک مہم میں شامل 50 ہزار پیجز شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں، مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، بریفنگ کے دوران انکشاف کیا گیا کہ بیشتر پیج بھارت سے آپریٹ ہو رہے تھے۔