لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا کی سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے 5 برس کے اندر یورپی یونین کے ممالک میں 10 ہزار افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ 10 ہزار افراد یورپی یونین کے ممالک میں "میٹاورس" کے دائرہ کار میں کام کریں گے ، جسے اجتماعی ورچوئل شیئرنگ ایریا کہا جاتا ہے اور یہ نئی نسل کے انٹرنیٹ کا حصہ ہے۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ اعلیٰ ہنر مند ملازمین کو ایک ساتھ بھرتی کیا جائے گا جو "میٹاوورس" کی تشکیل میں کردار ادا کریں گےجو مستقبل کے انٹرنیٹ کی توسیع کو ممکن بنائیں گے۔
فیس بک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات پر زور دیا گیا کہ مذکورہ سرمایہ کاری "یورپی ٹیکنالوجی سیکٹر کی طاقت اور یورپی ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کی صلاحیت" پر اعتماد کا مظہر ہے۔