کوئٹہ : 200 کلو سے زائد میتھ ایمفیٹامائن سمیت منشیات کی بھاری مقدار برآمد

Published On 02 February,2022 11:56 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی جس میں 200 کلو گرام سے زائد میتھ ایمفیٹامائن بھی شامل ہے۔

کاروائی کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں چمن روڈ پر کی گئی، اے این ایف ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور انٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کچلاک کے علاقے کلی کثیر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی جس میں 215 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن بھی شامل ہے۔