قصور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد قتل، بچے سمیت 4 افراد شدید زخمی

Published On 02 February,2022 10:18 am

قصور: (دنیا نیوز) قصور کے قریب کوٹ بسم اللہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تھانہ کنگن پور کی حدود کوٹ بسم اللہ میں دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ پیشی پر جانے والے دو افراد اور ایک راھگیر قتل جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں ایک بارہ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ قتل ہونے والوں۔میں پچاس سالہ میاں جج، اس کا بھتیجا میاں بلال اور ایک راہگیر عبدالغفار شامل ھیں جبکہ گھات لگائے بیٹھے ملزمان کی فائرنگ سے چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

افسوسناک واقعہ پر کنگن پور کی تاجر تنظیموں نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرکے مارکیٹیں اور بازار بند کردیئے۔