کراچی: خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

Published On 01 February,2022 06:28 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، خاتون کی شناخت 28 سالہ سائرہ ارم کے نام سے ہوئی۔

اے ایس پی درخشاں کے مطابق بظاہر لگ رہا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے ، تاہم حتمی وجوہات پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آسکیں گی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ابتدائی طور پر خاتون کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ خاتون کی شوہر سے لڑائی چل رہی تھی اور خاتون کا مطالبہ تھا کہ شوہر آکر معافی مانگے جبکہ خاتون نے پہلے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔