جنوبی پنجاب کی سیاست میں ہلچل، نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے پی ٹی آئی میں شامل

Published On 31 January,2022 05:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کی سیاست میں ہلچل آنے لگی، نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکر لی۔

تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی مل گئی، وزیراعظم عمران خان سے نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نواب بہاول عباسی نے ملاقات کی، نواب بہاول عباسی نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران نواب بہاول عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم خسرو بختیار نے جنوبی پنجاب کی سیاست کا اہم ستون توڑ لیا۔ خسرو بختیار آنے والے دنوں میں اور بھی بڑے سیاستدانوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کروانے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواب بہاول عباسی جنوبی پنجاب کی سیاست اہم مقام رکھتے ہیں، نواب بہاول عباسی کو آٰئندہ بلدیاتی سیاست میں بہاول پور سے ڈسٹرکٹ چئیرمین کے امیدوار ہوں گے۔