سابقہ حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی بدولت زراعت کا شعبہ بدحالی کا شکار رہا: حسان خاور

Published On 31 January,2022 12:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حسان خاور نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، سابقہ حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی بدولت زراعت کا شعبہ بدحالی کا شکار رہا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پہلی مرتبہ شعبہ زراعت کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے، زراعت اور کسانوں کا مجرم مافیا قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کر دے، قوم جانتی ہے کہ پی ٹی آئی پہلی مرتبہ کسان دوست پالیسیاں لائی ہے، پی ٹی آئی حکومت میں پہلی مرتبہ کسان خوشحال ہوا ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کسانوں کو انکا جائز حق ملا، کسانوں کا استحصال کرنے والوں کے گرد شکنجا کسا، سابق نااہل کرپٹ حکومتیں کسانوں کی مجرم ہیں، زرعی ترقی اور کسان کی خوشحالی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔