تعلیم وطن کے ہر بچے کا حق ہے: چودھری پرویز الہیٰ

Published On 31 January,2022 04:37 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ تعلیم وطن کے ہر بچے کا حق ہے ، پرائیویٹ سکولز تعلیم کے حصول میں حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

سپیکر چودھری پرویز الہیٰ سے پاکستان ایجوکیشن کونسل کے عہدیداروں نے صدر و سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کی سربراہی میں اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں کورونا اور حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے گفتگو کی گئی ۔

تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ان اداروں کی کیسے مدد کی جائے یہ معاملہ بھی ملاقات میں زیربحث رہا ۔

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایجوکیشن کونسل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔