کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

Published On 13 November,2020 11:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے، دو ساتھی فرار ہو گئے۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق سائٹ ایریا میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار کر لئے، دہشتگردوں میں سید محمد علی رضا نقوی اور آغا حسن شامل ہیں۔

ملزمان کے دو ساتھی کرار حسین اور اوسط علی رضوی فرار ہو گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم ٹارگٹ کی ریکی کروا کر ٹارگٹ کلنگ کرواتا تھا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔