کراچی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

Published On 12 November,2020 10:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں نشترروڈ کپڑا مارکیٹ سے سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتارکرلیا۔ ملزم کاشف انصاری نے دوران تفتیش قتل،اقدام قتل،جلاؤ گھیراؤ،اور بھتہ خوری کا بھی اعتراف کرلیا۔

کراچی میں سی ٹی ڈی آپریشن ٹو نے نشتر روڈ کپڑا مارکیٹ میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کاشف انصاری کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائِی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ملزم نے 2011ء میں ساتھیوں کے ہمراہ سول ہسپتال کے دروازے پر دو افراد کو قتل کیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے قتل،اقدام قتل،جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ خوری کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ملزم مختلف مقدمات میں جیل کاٹ چکا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔