کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی، ملزمان فرار

Published On 12 November,2020 04:15 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ طوغی روڈ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افرادزخمی ہوگئے ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق طوغی روڈکے علاقے تیل گودام کے قریب نامعلوموٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افرادزخمی ہوگئےجن کو طبی امدادکے لئے سول ہسپتال منتقل کردیاہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں میں عرفان اورعبدالرحمن شامل ہیں، تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔