پھالیہ: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 ماہ کا بچہ جا ں بحق

Published On 11 September,2020 01:00 pm

پھالیہ: (روزنامہ دنیا) پھالیہ میں رگھ رائیکے پٹرول پمپ کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں 2 ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ پھالیہ پولیس کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 ماہ کے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ 15 پر کال کی گئی نہ ہی ہمیں کوئی اطلاع موصول ہوئی کہ جاں بحق ہونے والا بچہ اور والدین کہاں کے رہائشی تھے۔ تاحال کار نمبر 899 RW سڑک کنارے کھڑی ہے مگر ڈرائیور موجود نہیں ہے۔