شیخوپورہ: سنگدل ماں نے اپنا 12 دن کا بچہ گلا دبا کر قتل کر دیا

Published On 11 September,2020 04:16 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) سنگدل ماں نے اپنا 12 دن کا بچہ گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ملزمہ نے لاش کپڑے میں لپیٹ کر گٹر میں پھینک دی، صفائی کرنے والے نے بچے کی لاش دیکھ کر باہر نکالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران تفتیش کی تو پتہ چلا کہ بچے کی ماں نے اپنا لخت جگر خود قتل کیا جس کا اس نے اعتراف بھی کر لیا ہے۔ تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس نے بچے کی لاش کو تحویل میں لیکر قاتل ماں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملزمہ اپنا بچہ مارنے کی وجہ نہیں بتا رہی۔