چنیوٹ: جائیداد تنازع، دو افراد کو قتل کرنیوالا شہری 10 سال بعد انٹر پول کی مدد سے گرفتار

Published On 11 September,2020 06:11 pm

چنیوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی پولیس نے دہرے قتل کا اشتہاری مجرم 10 سال بعد انٹر پول کے ذریعہ سے یو اے ای سے پکڑ لیا، اشتہاری مجرم عابد نے 10 سال قبل بلال اور سرداراں کو جائیداد کے تنازعہ پر تھانہ سٹی کے علاقہ اقبال آباد میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا

اشتہاری مجرم عابد نے دس سال قبل بلال اور سرداراں کو جائیداد کے تنازع پر تھانہ سٹی کے علاقہ اقبال آباد میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، مجرم عابد قتل کرنے کے بعد فرار ہوکر یو اے ای میں رہائش پذیر ہو گیا تھا جس پر چنیوٹ پولیس نے انٹر پول کے ذریعے سے سرداراں بی بی اور بلال کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

اشتہاری مجرم عابد کے خلاف 2010 میں تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 332/10 درج ہے۔

ڈی پی او بلال ظفر کا کہنا تھا کہ تمام اشتہاری مجرم جو کہ کسی بھی مقدمات میں مطلوب ہیں،اور وہ ملک سے بھاگ کر کسی بھی ملک میں چھپے ہیں، ان کو انٹرپول کے ذریعے سے گرفتار کیا جائے گا اور ان کو سزائیں دلوائی جائیں گی۔