کراچی: پولیس کی وردیوں میں گھروں کے اندر ڈکیتیوں کا انکشاف، پانچ رکنی گینگ گرفتار

Last Updated On 31 July,2020 05:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس وردیوں میں گھروں کے اندر ڈکیتیاں کرنے والے پانچ رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کی وردیوں میں گھروں کے اندر ڈکیتیوں کا انکشاف ہوا ہے، شہر قائد کے علاقے سچل سے پولیس نے وردیوں میں وارداتیں کرنے والے پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ گینگ کو گرفتار پولیس اہلکار چلا رہا تھا۔ ملزمان سے پولیس کی وردیاں،جعلی نمبرپلیٹس اور نقدی برآمد کر لی ہے۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی کی 50 سے زائد واردتوں میں ملوث ہے۔