رینجرز اور پولیس کا سینٹرل جیل کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں سرچ آپریشن، ممنوعہ اشیا برآمد

Last Updated On 31 July,2020 11:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز اور پولیس نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر سینٹرل جیل کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں سرچ آپریشن کیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔ تینوں جیلوں کی تمام قیدی بیرکس اور سیلز کی تفصیلی تلاشی بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے لی گئی۔

تلاشی کے دوران مختلف ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی کی گئی جن میں ٹیلی ویژن، چاقو، قینچی، یو ایس بی، میموری کارڈ، ایم پی فائف، لائٹرز، ناخن تراش اور ہیٹر شامل ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران جیلوں کے داخلی و خارجی راستوں اور دیگر سیکیورٹی سے متعلق انتظامات بھی چیک کئے گئے۔