کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

Last Updated On 30 July,2020 10:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) یہ واقعہ کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ شہید سب انسپکٹر گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا۔

تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سب انسپکٹر شہید ہو گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق سب انسپکٹر یار محمد گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا۔

پولیس اہلکارڈیوٹی ختم کرکے سادہ کپڑوں میں موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے نادرن بائی پاس پر انھیں نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔