کراچی:‌ 15سالہ مغوی لڑکی پولیس 4 ماہ بعد بھی بازیاب نہ کرا سکی، نوٹس جاری

Last Updated On 29 July,2020 03:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی اغواء کے 4 ماہ گزرنے کے باوجود بھی بازیاب نہ ہونے پر ایس ایس پی ملیر کونوٹس جاری کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی کی عدم بازیابی پرتفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عبدالمالک گدی نے ریمارکس میں کہا لڑکی کہاں ہے، اب تک بازیاب کیوں نہیں کرایا۔ تفتیشی افسر نے کہا ملزم دادو فرار ہوگیا ہے، گرفتاری کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

عدالت نے نادرا کو ملزم کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا لڑکی کو فوری طورپر بازیاب کرکے عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔