پشاور کی مقامی عدالت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

Last Updated On 29 July,2020 03:28 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی مقامی عدالت کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مقتول کی شناخت طاہر احمد نسیم کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کی پہچان خالد کے نام سے ہوئی، پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ عدالتوں میں فائرنگ کی وارداتیں ایک جانب سائلین کو خوف و ہراس میں مبتلا کرتی ہیں تو دوسری جانب جج صاحبان کی حفاظت پر بھی سوالیہ نشان ہیں، یہ کارروائیاں انصاف کے عمل میں رکاوٹ بن سکتی ہیں لہذا پولیس اور عدالتی سکیورٹی سٹاف کو اپنی کارکردگی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔