پشاور: فلیٹ سے تین لاشیں برآمد، 6 خول اور پستول بھی مل گئی

Last Updated On 27 July,2020 04:28 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں فلیٹ سے پولیس کو تین لاشیں ملی، جائے وقوعہ سے 6 خول اور پستول برآمد ہوئے

پولیس کے مطابق پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں فلیٹ سے تین لاشیں ملی ،دو نعشیں کمرے سے جبکہ ایک دروازے کے پاس سے ملی ہے۔ نعشیں 24 گھنٹوں سے زائد پرانی ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 6 خول اور پستول بھی برآمد ہوا ہے ۔ایک مقتول کی شناخت نوید سومرو ساکن سندھ، دوسری نعش ضیاء الدین ساکن لنڈی کوتل کی ہے، تیسری نعش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔